جاپان کے ارب پتی شخص کا 8 افراد کو چاند پر لے جانے کا اعلان


45 سالہ یوساکو مائزاوا جاپان کی فیشن انڈسٹری کی نامور شخصیت ہیں . انہوں نے 2018 میں سپیس ایکس میں سیٹ بک کرانے کا انکشاف کیا . سپیس ایکس کا خلائی جہاز 2023 میں چاند کے گرد چکر لگا کر زمین پر واپس آ جائے گا .

خلائی جہاز میں 10 سے 12 افراد سوار ہوں گے . یوساکو مائزاوا نے 8 افراد
کے لیے نشستیں خرید لی ہیں ۔ انہوں نے خریداری پر آنے والے اخراجات کے متعلق کچھ نہیں بتایا . ان افراد کے لیے تخلیقی ذہن رکھنا لازمی شرط ہے .

یوساکو نے دنیا بھر سے درخواستیں لینے کا عمل شروع کر دیا . 14 مارچ تک چاند کے سفر کے لیے خود کو رجسٹر کرایا جا سکتا ہے ۔ ان درخواستوں میں سے موزوں افراد کا انتخاب 21 مارچ کو ہو گا ۔