جب بیٹی پیداہوئی تو ویرات کوہلی کو کس نے ٹیلیفون کر کے اطلاع دی اور بھارتی کپتان اس وقت کیا کر رہے تھے ؟جانئے


ممبئی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے گھر کچھ دن قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی اور اس خوشخبری کا انتظار کرکٹ کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے مداح بھی کر رہے تھے لیکن نہایت ہی دلچسپ انکشاف سامنے آیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ انوشکا شرما نے بیٹی کو جنم دیا ہے جس کا نام ’وامیکا‘ رکھا گیا ہے، ویرات کوہلی میٹرنٹی چھٹیوں کے بعد ایک بار پھر ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ویرات کوہلی نے بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے کئی چیزیں بتائی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جب ڈاکٹر نے مجھے بیٹی کی پیدائش کا بتایا تو اس وقت میں موبائل پر کرکٹ میچ دیکھ رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ دیکھ رہا تھا اور اس وقت سندر اورشاردل کی پارٹنرشپ قائم ہوچکی تھی کہ اس دوران موبائل کی گھنٹی بجتی ہے اور ڈاکٹر پیدائش کا بتاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کا باپ بننا اعزاز کی بات ہے، کرکٹ اور بیٹی دونوں میرے لیے اہم ہیں۔