سپریم کورٹ میں آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار کے وکیل لطیف آفریدی خرابی صحت کے باعث آج عدالت عظمیٰ میں پیش نہ ہوسکے، وکیل کی عدم پیشی پر سپریم کورٹ ہدایت کی کہ لطیف آفریدی اپنے دلائل تحریری صورت میں بھجوا دیں، بینچ کی تشکیل کی حد تک فیصلہ محفوظ کیاجاتا ہے۔
جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے صدر بارلطیف آفریدی سے ایک ہفتے میں دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ کیس میں جسٹس قاضی فائز سمیت دیگر درخواست گزاروں نےچھ رکنی بینچ پر اعتراض عائد کیا تھا، گزشتہ سماعت پر صدر سپریم کورٹ بار نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ کرنے والا 10 رکنی بینچ ہی کیس کی سماعت کرسکتا ہے۔
جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس میں کہا تھا کہ نظرثانی کیس میں بتانا ہوتا ہے کہ فیصلے میں غلطی کیا ہے۔ بینچ میں شامل جسٹس منیب اختر نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ ہم کسی خاص کیس پر نہیں اصول پر بات کر رہے ہیں، جج کا شامل ہونا ضروری ہے تو تمام کیسز میں ضروری ہے۔
وکیل منیر اے ملک نے اپنے دلائل میں کہا کہ ناممکن نہ ہو تو اسی بینچ کو نظر ثانی کیس میں بیٹھنا چاہیے، ججوں کی تعداد نظر ثانی کیس میں تبدیل یا کم نہیں ہونی چاہیے۔
گزشتہ سماعت پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے عدالت سے سوال کیا تھا کہ کیا میں کیس کی کارروائی کی ریکارڈنگ یا ٹرانسکرپٹ حاصل کر سکتی ہوں، جس پر جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ آ پ رجسٹرار آ فس میں درخواست دے سکتی ہیں، آپ سے ہمدردی ہے آپ کو وکیل کی معاونت لینی چاہیے۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.