
کراچی جعلی اکاؤنٹس کیس کے بعد ایک اور میگا سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے بینکوں کے 160مشتبہ اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔
روزنامہ پاکستان کے مطابق ایف آئی اے کی جا نب سے کراچی میں مختلف بینکوں کے 160جعلی اور مشتبہ اکاؤنٹس کاسراغ لگایا گیا ہے، مذکورہ اکاؤنٹس سے ابتدائی طور پر 22ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں۔ وزارت داخلہ کی اجازت سے کراچی میں 160اکاؤنٹس کی تحقیقات کیلئے انکوائری رجسٹر کرلی گئی، کارپوریٹ سرکل میں 10سے زائد افسران پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔جعلی اور مشتبہ اکاونٹس سے ابتدائی طور پر 22ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں۔