جعلی اکاﺅنٹس سکینڈل : یو اے ای سے شواہد کے حصول میں مشکلات ، نیب نے سندھ بینک منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی ریفرنس کا فیصلہ منسوخ کردیا


کراچی جعلی اکاﺅنٹس سکینڈل میں نیب نے یو اے ای سے شواہد کے حصول میں مشکلات پر سندھ بینک منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی ریفرنس کا فیصلہ منسوخ کردیاگیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کے ضمنی ریفرنس کیلئے یو اے ای سے کچھ شواہد حاصل کرنا تھے، ناصر لوتھا کا بیان بھی لیاجاناتھا لیکن ایک سال انتظار کے بعد بھی یو اے ای سے کوئی تعاون سامنے نہیں آیا،اس کے بعد دو بار یاد دہانی کے خطوط بھی بھیجے گئے لیکن کسی خط کا کوئی جواب نہیں آیا،نیب نے ایک سال انتظار کے بعد نیب نے ضمنی ریفرنس کا فیصلہ منسوخ کیا،بلال شیخ و دیگر ملزمان پر عبوری ریفرنس کے تحت ٹرائل چلایا جائے گا۔نیب نے کہاکہ سندھ بینک کو منی لانڈرنگ سے 25 ارب کا نقصان پہنچایاگیا۔