جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ،لاؤنج میں سندھ بینک کی اے ٹی ایم کی تنصیب


بیرون ممالک آنے والے پاکستانی مسافروں کی سہولت کے لئے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کےلاؤنج میں سندھ بینک کی اے ٹی ایم کی تنصیب کردی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیےسرکاری بینک کو اے ٹی ایم لگانے کی اجازت دی ہے۔سندھ بینک کی جانب سے ابتدائی طورپراندرون و بیرون ملک لاؤنجز میں اے ٹی ایم نصب کی جا رہی ہیں۔

اندرون و بیرون ممالک سے آنے والے مسافرایئرپورٹ پر ہی پاکستانی کرنسی بنا کسی چارجز کےرقم نکال سکیں گے۔ انٹرنیشنل اورڈومیسٹک آرائیول لاؤنجزکےبعدڈپارچرلاؤنجزمیں اےٹی ایم نصب ہوں گی۔