جنوبی افریقا کیخلاف قومی ٹی 20 سکواڈ کااعلان آج ہوگا


لاہور جنوبی افریقا کیخلاف قومی ٹی 20 سکواڈ کااعلان آج ہوگا،چیف سلیکٹر محمد وسیم سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کریں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق قومی سکواڈ میں تین سے چار تبدیلیوں کاامکان ہے،زاہد محمود، فخر زمان اور اعظم خان کی سکواڈ میں شمولیت متوقع ہے،فخر زمان بخار میں مبتلا ہونے کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہو گئے تھے ،اعظم خان اور شرجیل خان کی سکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے،دونوں کھلاڑی نیوزی لینڈ سیریز میں بھی فٹنس وجوہات کے باعث منتخب نہیں ہوئے تھے ۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20 سیریز کاآغاز11 فروری سے ہوگا۔