جنوبی افریقہ کرکٹر نے اہلیہ سمیت اسلام قبول کرلیا


جنوبی افریقہ کرکٹر بیورن فورٹن نے اسلام قبول کرلیا

جسے اللہ ہدایت دینا چاہے،جنوبی افریقہ کے نوجوان کرکٹر بیورن فورٹن نے اسلام قبول کر لیا،بیورن فورٹن کا دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد نام عماد ہے، ان کی اہلیہ نے بھی ساتھ اسلام قبول کیا ہے۔

بائیں ہاتھ سےاسپن گیندیں کرانے والے بیورن نے ستمبر 2019 میں بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا،وہ اب تک ایک ایک ون ڈے اور سات ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ ٹی ٹوئںٹی میں چھ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کرکٹر تبریز شمسی نے بیورن کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سےاپنے انسٹاگرام پر خبر دی اور ساتھی کھلاڑی کو مبارک باد دی


جبکہ 26 سالہ بیورن فورٹن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تبریز شمسی کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اسلام قبول کرنے کے بارے میں بتایا،دوہزار گیارہ میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وین پارنیل نے اسلام قبول کر کے اپنا نام ولید رکھا تھا۔