جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے کورونا پروٹوکولز کو حتمی شکل دیدی گئی


لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کیلئے کورونا پروٹوکولز کو حتمی شکل دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ ٹیم کی 16 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور 5 روز آئیسولیشن میں گزارے گی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کراچی جم خانہ کلب میں قرنطینہ کی مدت پوری کرے گی اور اس دوران انہیں ٹریننگ کی اجازت بھی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق آئیسولیشن کے دوران جنوبی افریقہ کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ بھی لیا جائے گا اور سب کچھ منصوبے کے مطابق ہونے پر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔