جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کی کورونا ٹیسٹنگ کب ہو گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں


لاہور  جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کے اعلان کے بعد ٹیسٹ سکواڈ کی کوویڈ ٹیسٹنگ کل مکمل کرلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سکواڈ کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ 19 جنوری کو ہو گی جس کے بعد سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی کراچی کے بائیو سیکیور ببل میں جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والے کرکٹرز سمیت دیگر کچھ کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹنگ ہوچکی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ سکواڈ کو فیملز ساتھ رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے ، سیریز کے دوران ٹیسٹ سکواڈ میں شامل اراکین جو فیملیز کو ساتھ رکھنا چاہیں گے ان کی ٹیسٹنگ بھی ہوگی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کا آج اعلان کیا جا رہا ہے، کھلاڑی اپنے اپنے مقام پر ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔