جنوبی افریقہ کی ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائینگے؟ پاکستانی کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنا دی گئی

جوہانسبرگ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دے دی جس کے تحت ٹیم اگلے ماہ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی۔جنوبی افریقا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز میں 2 ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچزکھیلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سیریز کے میچز لاہور ، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے 4 رکنی سکیورٹی وفد نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، وفد نے راولپنڈی ،کراچی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لیا