جنوبی افریقہ کے دورے سے قبل قومی ٹیم کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا


لاہور دورہ جنوبی افریقہ سے قبل قومی ٹیم کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز قومی ٹیم کے 35 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کروائے تھے جن میں سے ایک کھلاڑی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ جس کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیاہے اس کا کل دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا ۔پی سی بی کا کہناتھا کہ جن کھلاڑیوں کا ٹیسٹ منفی آیاہے وہ تمام کل لاہور پہنچیں گے ۔دو روزہ آئیسولیشن کے بعد مذکورہ کھلاڑی کا تیسرا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوینٹی اور ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کے سکواڈکا اعلان کیا جا چکاہے ۔