جنوبی افریقہ کے کھلاڑی جان من میلان پاکستان کی ’ جان من‘ بننے کو تیار، پی ایس ایل کے لیے اہم پیغام جاری کردیا


جوہانسبرگ جنوبی افریقہ کے اوپننگ بلے باز جان من میلان پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)6 کا حصہ بن گئے ہیں۔

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں۔مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ اردو میں ’جان من‘ کے کیا معنی ہیں، میں اپنی پرفارمنس سے پورے پاکستان کی جان من بننے کی کوشش کروں گا۔