لاہور پاکستان آٹو میٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA)نے جنوری 2021 میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ، ’ ٹاپ لائن سیکیورٹیز ‘ کی جانب سے اکھٹے کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2021 میں گاڑیوں کی فروخت میں یک دم تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں اس سال 46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا یعنی 17 ہزار 515 گاڑیاں فروخت ہو ئی ہیں ۔
’پروپاکستانی “کے مطابق ٹاپ لائن سیکیورٹی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اگر KIA کی فروخت بھی اس میں شامل کر لی جائے تو یہ تعداد 67 فیصد تک پہنچ جاتی ہے ، یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ پاکستان میں KIA کو دوبارہ لکی موٹرز کی جانب سے متعارف کروایا گیاہے جو کہ PAMA کی رکن نہیں ہے ۔
اعدادوشمارکے مطابق سوزوکی نے گاڑیوں کی سب سے زیادہ فروخت میں ایک مرتبہ پھر سے بازی مار لی ہے ، پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے جنوری 2021 میں نو ہزار 13 گاڑیاں فروخت کی ہیں جو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 19 فیصد اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 62 فیصد زائد ہے ۔
ٹیوٹا انڈس موٹرز کمپنی کی جانب سے جنوری 2021 میں پانچ ہزار 452 گاڑیاں فروخت کی گئی ہیں جو کہ گزشتہ سال اور مہینے کے مقابلے میں 36 فیصد زائد فروخت ہے جبکہ ہونڈا نے 2450 یوٹنس فروخت کیے جو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 39 فیصد جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد زائد فروخت ہے ۔ہنڈائے نے جنوری کے مہینے میں 515 جبکہ KIA نے 2500 گاڑیاں فروخت کی ہیں ۔
پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق مہینے کی بنیاد پر جنوری 2021 میں گاڑیوں کی فروخت میں مجموعی طور پر 26 فیصد اضافہ ہواہے ۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.