زراعت کے میدان میں گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے حالیہ کی گئی ایک تحقیق میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، برطانوی سائنسدان نے جینیاتی انجینئرنگ کی بدولت گندم کی نئی اقسام کا ایک ایسا بیج تیار کیا ہے جس سے حاصل کی گئی گندم کی پیداوار میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خبر رساں ذرائع کے مطابق زراعت کے میدان میں سائنس دانوں نے نہیں تحقیق کرکے گندم کی پیداوار بڑھ کر ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، کیونکہ 1950 اور 1960 میں ”سبز انقلاب“ کے بعد سے گندم کی پیداوار بڑھانے میں کوئی غیر معمولی کامیابی سامنے نہیں آسکی تھی اور سالانہ کی بنیاد پر گندم کی پیداوار میں صرف ایک فیصد اضافہ ہی سامنے آ رہا تھا۔
اس سے قبل گندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے کی گئی تمام کوششیں حملہ ناکام رہی تھیں کیونکہ اس سے پہلے سائنسدانوں کی جانب سے گندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے کی گئی تحقیق میں دو ایسی اقسام کے بیج بھی تیار کیے گئے تھے، جن میں سے ایک بیج سے اگنے والے پودے میں اگر دانوں کی تعداد زیادہ ہے تو اس میں وزن اور موٹائی کم ہوتی ہے، اسی طرح دوسرے بیج سے ہنسنے والے پودے میں اگر دانوں کی موٹائی ہے تو دانوں کی تعداد کم ہو جاتی ہے۔
برطانیہ کی یارک یونیورسٹی کے پروفیسر سائمن میکوین کی سربراہی میں تیار کیے گئے گندم کے نئے بیج کے حوالے سے ریسرچ جرنل “نیو فائٹو لوجیسٹ” کہ ایک شمارے میں شائع کی گئی ریسرچ سے معلوم ہوتا ہے کی گندم کی پیداوار میں اضافہ کا نیا بیج نہ صرف تیار کر لیا گیا ہے بلکہ اس کی کھیتوں میں آزمائش بھی کی جا چکی ہے۔
ریسرچ جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق گندم کی نئی قسم کے دانوں کا اوسط وزن، موجودہ گندم کے مقابلے میں 12.3 فیصد زیادہ رہا جبکہ پوری فصل کی مجموعی پیداوار 11 فیصد زیادہ حاصل کی گئی ہے، جو بلاشبہ زراعت کے میدان میں بہت اہم کامیابی ہے۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.