حارث رؤف کب بی بی ایل کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں گے؟ میلبورن سٹارز نے اعلان کر دیا


لاہور  بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی ٹیم میلبورن سٹارز نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف جنوری میں بی بی ایل کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق میلبورن سٹارز نے اعلان کیا ہے کہ انٹرنیشنل کمٹمنٹ اور شیڈول سامنے آنے پر حارث رﺅف میلبورن سٹارز کی پھر نمائندگی کریں گے۔ میلبورن سٹارز کا کہنا تھا کہ حارث رﺅف نے لیگ کے اپنے پہلے سیزن میں 10 وکٹیں حاصل کرکے دھوم مچائی ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حارث روف نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میلبورن سٹارز کی جانب سے دوبارہ کھیلوں گا۔ دوسری جانب دلبر حسین نے میلبورن سٹارز کی جانب سے سیزن کا اچھا آغاز کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔