حریم شاہ نے جن پیسوں کے ساتھ ویڈیو بنائی وہ کس کے ہیں ؟ ایف آئی اے کے حرکت میں آنے کے بعدٹک ٹاکر نے سچ بتا دیا


لاہور حریم شاہ کو بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑ گیا ، ایف آئی اے حرکت میں آئی تو ٹک ٹاک سٹار نے بیان سے پیچھے ہٹتے ہوئے اسے مذاق قرار دیدیا اور پیسوں کا مالک بھی سامنے آ گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ میری ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مجھ پر منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا لیکن میں نے کبھی منی لانڈرنگ کی ہی نہیں اور نا ہی مجھے اس حوالے سے کوئی آگاہی ہے۔حریم نے اپنی گفتگو کو ایک مذاق قرار دیا اور رقم کے حوالے سے انکشاف کیا کہ میں اپنے بھائی کے آفس میں آئی تھی اور وہاں میں نے کچھ رقم رکھی دیکھی تو ان کی اجازت سے وہ رقم ویڈیو بنانے کے لیے استعمال کی۔

Hareem Shah denies being involved in money laundering. London businessman comes out to own cash of thousands of pounds pic.twitter.com/AmU9ODiPCf

— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) January 12, 2022

ٹک ٹاکر کے مطابق جس رقم کو ویڈیو میں استعمال کیا وہ غیر قانونی نہیں تھی، میں یہی بتانا چاہوں گی کہ جو منی لانڈرنگ کرتے ہیں وہ بتاکر نہیں کرتے جب کہ میں امیگریشن کلیئر کرکے لندن آئی ہوں،جس کو کیمروں کی مدد سے چیک بھی کیا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں حریم شاہ کے ساتھ ایک اور شخص موجود ہے جس نے خود کو منی ایکسچینج کا ملازم ظاہر کیا اور بتایا کہ یہ پیسہ اس کا ہے۔ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا تھا کہ میں نے حریم کو کال کی تھی جس پر وہ میرے آفس لنچ کے لیے آئیں تو کلائنٹ کا جو پیسہ مجھے ڈیپازٹ کرنا تھا وہ رکھا ہوا تھا جس پر حریم نے مجھ سے ان پیسوں کے ساتھ ویڈیو بنانے کی اجازت مانگی تھی۔
مذکورہ شخص نے کہا کہ ان کا پیسہ قانونی ہے، اگر منی لانڈرنگ کرنی ہوتی تو کھلے عام پیسہ ظاہر نہ کرتے، اس پیسے کا ثبوت موجود ہے لہٰذا حکومت کو چاہیے ان بڑے لوگوں جن میں بزنس ٹائیکون بھی شامل ہیں انہیں پکڑیں جو حقیقت میں منی لانڈرنگ کرتے ہیں۔