حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی


لاہور  قومی کرکٹرحسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ باﺅلر حسن علی کرکٹ کے بعد ٹک ٹاک پر بھی چھائے ہوئے ہیں اور ان کے مداح حسن علی کو ٹک ٹاک کی دنیا کا بے تاج بادشاہ بھی قرار دے چکے ہیں۔ حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک پنجابی سانگ پر خوب انجوائے کرتے ہوئے ایکٹنگ کر رہے ہیں۔ حسن علی اور سامعہ آرزو کی اس وائرل ویڈیو کو انٹرنیٹ صارفین سے خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by showbizmania (@showbizmania)

حسن علی نے سال 2018ءمیں ٹک ٹاک جوائن کی تھی اور انہوں نے پہلی ویڈیو اپنے میچ کی اپ لوڈ کی تھی جس پر 82 ہزار سے زائد لائکس آئے تھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی گزشتہ سال اگست میں دبئی کے ایک ہوٹل میں بھارتی دوشیزہ سامعیہ آرزو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔