حسن علی کی کیریئر کی بہترین باؤلنگ ، 27رنز کے عوض 5کھلاڑی آؤٹ کئے


ہرارے ہرارے ٹیسٹ کے دوران حسن علی کی کیرئیر بیسٹ باؤلنگ نے زمبابوے ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور ساری ٹیم 132کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی ۔

حسن علی نے اوپنر کیون کیسوا کو چار رنز پر پویلین کی راہ دکھائی ، ٹاپ آرڈر ریگس چکیبوا بھی حسن کی گیند پر عابد علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

حسن علی نے ٹینڈئی کریسورو کو ایک رن تک محدود کیا جبکہ لیوک جونگوے حسن علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔رائے کیا بھی حسن علی کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

حسن علی نے 13اوورز پھینکے جن میں سے 4میڈ ان تھے ، انہوں نے 2.07کی اوسط سے 27رنز دیے اور پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔

حسن علی نے کوئی نوبال یا وائیڈ بال نہیں پھینکی ۔