مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بطور وفاقی وزیر خزانہ حلف اٹھالیا۔۔۔ مشیر تجارت اور معاون خصوصی صحت کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنائے جانے کا امکان
تفصیلات کے مطابق تقریب حلف براداری ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد کی گئی، تقریب حلف برداری میں عسکری، سیاسی حکام نے شرکت کی، صدر مملکت عارف علوی نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے حلف لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے مشیران کی کابینہ کمیٹیوں میں شمولیت سے متعلق فیصلے کے بعد پیدا ہونے والے آئینی بحران سے متعلق وزیراعظم نے قانونی ٹیم سے مشاورت کی، نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم نے مشاورت کے بعدمزید ایک مشیر اور ایک معاون خصوصی کو وفاقی وزیر بنانے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔
#Live : oath taking ceremony of Dr Hafeez Sheikh as the federal minister at the Presidency https://t.co/tSeyanVSv8
اس ممکنہ فیصلے کے بعد مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر مقرر کیا جا سکتا ہے۔
اگر وزیراعظم ایسا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ قانونی طور پر آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 6 کے تحت اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کریں گے۔ اس قانون کے تحت وزیراعظم کسی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر منتخب کر سکتے ہیں۔
امکان ہے کہ حفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کو آئندہ سال مارچ کے مہینے میں سینیٹر بنایا جائے گا جس کے بعد انہیں خصوصی طور پر وفاقی وزیر کے عہدے تفویض کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور ہارورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر رہے پھر 1990 کے عشرے میں سعودی عرب میں عالمی بینک کے ڈائریکٹر اکنامک آپریشنز کے فرائض انجام دیئے۔
حفیظ شیخ نے 21ممالک میں ماہر معاشیات کے طور پر خدمات سر انجام دیں، بعدازاں 2000سے 2002کے دوران سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر خزانہ و منصوبہ بندی رہے پھر 2003سے 2006 کے دوران انہوں نے وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری کے طور پر فرائض انجام دیئے۔
انہوں نے پیپلز پار ٹی کے دور میں 2010سے 2013کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.