حلقہ249پر تحریک انصاف کا مقابلہ مافیا سے ہے، خرم شیر زمان


کراچی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ249پر تحریک انصاف کا مقابلہ مافیا سے ہے۔

نجی ٹی وی 92کے مطابق خرم شیر زمان کا کہنا تھاکہ کراچی کو لہو لہان کرنے والوں کا اس شہر میں کوئی مستقبل نہیں ہے،تحریک انصاف کے نواجوان امیدوار سیاسی پنڈتوں کو شکست دیں گے،این اے 249پاکستان تحریک انصاف کاگڑ ھ ہے، کامیابی بلے کو ملے گی۔