حکومت نے پٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا


اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت تین روپے 20 پیسے بڑھانے کی منظوری دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 سے 15 روپے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے۔لیکن وزیراعظم کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں تین روپے 20 پیسے اضافہ منظور کیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں تین روپے ، لائٹ ڈیزل چار روپے 42 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر دو روپے 95 پیسے مہنگا کر دیا گیاہے ۔نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جنوری سے ہوگا۔

گزشتہ ماہ بھی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ تجویز کیا تھا لیکن حکومت نے گزشتہ ماہ 2 سے 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا ۔