حکومت کاپاکستان میں ڈیجیٹل گورننس منصوبہ شروع کرنے کافیصلہ


لاہور حکومت نے پاکستان میں ڈیجیٹل گورننس منصوبہ شروع کرنے کافیصلہ کیاہے،وزیراعظم نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن روڈ میپ پر مشاورت مکمل کرلی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم پر بھی کام ہوگا،احساس پروگرام کیلئے ون ونڈو پورٹل کے قیام پر مشاورت کی گئی ،وزیراعظم نے یواین ڈی پی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور روڈ میپ کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے پاکستان پرعزم ہے ،گورننس کی بہتری کیلئے ٹیکنالوجی کااستعمال اہمیت کاحامل ہے،ٹیکنالوجی کااستعمال حکومتی پالیسیاں بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔