حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان


اسلام آباد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔

وفاقی وزیر خزانہ حماداظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے ،ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر کمی کررہے ہیں ۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے رکھنے کافیصلہ کیا ہے،ملکی ترقی معیشت کو ٹھیک کرنے سے مشروط ہے،اسد عمر اور حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا،تاریخ کے سب سے بڑے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کا سامنا کیا،ان کاکہناتھا کہ یوروبانڈمیں کامیابی ملی ،ڈھائی ارب ڈالر کا بانڈ جاری کیا تھا، اس میں کامیابی ہوئی، حماداظہر نے کہاکہ بھارت سے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کریں گے،30جون تک بھارت سے چینی ، کاٹن اور یارن درآمد کرنے کی منظوری دیدی گئی،نجی شعبے کو بھارت سے چینی درآمد کرنے کی بھی اجازت دیدی،چینی کی قیمت پاکستان سے کم ہونے پربھارت سے درآمدکافیصلہ کیاہے، بھارت سے کاٹن کی تجارت بھی کھولیں گے ،بھارت سے کاٹن کی درآمد جون کے آخر تک کیلئے کھولیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ ہم نے سٹیٹ بینک کو خود مختار کیا ہے،سٹیٹ بینک کی خودمختاری کا بل دیگر ممالک کاماڈل دیکھ کر کیاگیا،کھلے ذہن سے یہ بل پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے لے کرجائیں گے ،

انکاکہناتھا کہ ہماری کرنسی اپنے زور پر کھڑی ہے، اس میں ڈالر نہیں جھونک رہے،سکوک بانڈزبھی جاری کرینگے فی الحال کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی ، حکومت نے ابتک 8 ارب ڈالر کا اضافہ کیا ہے ،پرائمری اورکرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کو ہم نے سرپلس میں تبدیل کیا،جب ہم آئے تو سٹیٹ بینک کے ذخائر8 ارب ڈالر تھے،ان کاکہناتےھاکہ میں براہ راست منتخب ہو کر آیا اورلوگوں میں ہی جاﺅں گا،ہماری ہر پالیسی کی بنیاد پاکستان کی فلاح اورعام آدمی کیلئے ہوگی ۔ حماد اظہر نے کہاکہ فیٹف ایکشن پلان کے تحت تین چیزیں باقی ہیں جو جون میں مکمل کرینگے ،فیٹف گرے لسٹ سے باہر آنے کیلئے کوشاں ہیں ،ڈالر کی شرح پہلے سے بہت ہو چکی ہے ،آئی ایم ایف سے 500 ملین ڈالرکی تازہ قسط آچکی ہے ۔کبھی کبھی سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں ، میں عوام کو جوابد ہ ہوں اپنے ملک میں رہوں گا،صنعت اور عوام کی فلا ح دیکھنی ہے۔