حکومت کی ترجیح عام آدمی کا مفاد ہے،مشکل معاشی حالات کے باعث غریب عوام زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، وزیراعظم


اسلام آباد وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا مفاد ہے،مشکل معاشی حالات کے باعث غریب عوام زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا،اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے سے متعلق اقدامات پر غورکیاگیا،اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ٹارگیٹڈسبسڈی کی فراہمی کے تجاویز پربھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ غربا کوہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ سب سے زیادہ غریب طبقات پر پڑتا ہے، بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے ۔