وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید احمد کا نادرا کے ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نادرا ایک بہت ہی حساس ادارہ ہے اور اپنا کام بہت اچھے طریقے سے کر رہا ہے، اپنے دورے کے دوران میں نے ہدایت کی ہے کہ نادرا ہیڈ کوارٹرز اتوار کو بھی کھلا رکھا جائے، اسکے علاوہ 50 نئے نادرا سنٹرز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا کے دفاتر کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ اب ہر شہری کو پہلا شناختی کارڈ بلکل مفت اور چالیس دن کے بجائے پندرہ دن میں فراہم کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ سے تعاون حاصل کرکے ہر سفارت خانے اور پاکستانی مشن میں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے اجراء کے لئے دفاتر کھولے جائیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل سے بھی اچھی طرح سے واقف ہیں تاہم اگلے دو ماہ کے درمیان سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں اہم پیش رفت نظر آئے گی، اس وقت پوری کوشش کر رہے ہیں کہ سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ، آئی ڈی کارڈز کے اجراء سمیت دیگر مسائل ایک ہی چھت تلے حل ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف 10 نادرا دفاتر چوبیس گھنٹے اور سات دن کام کر رہےہیں، ان کی تعداد بڑھا کر 50 کی جائے گی، اسی طرح موبائل وینز کی تعداد 200 سے بڑھا کر 300 کی جائے گی تاکہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو بھی سہولیات فراہم ہو سکیں، انہوں نے کہا کہ نادرا میں تین ہزار کے قریب کنٹریکٹ ملازمین ہیں اور کسی کنٹریکٹ ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.