خود ساختہ مہنگائی روکنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، فردوس عاشق اعوان


لاہور  وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خود ساختہ مہنگائی روکنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

سماجی رابطے کی و یب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت جہاں اربوں روپے کی سبسڈی سے سہولت بازاروں کی شکل میں عوام کو سستی اشیاءخوردونوش فراہم کررہی ہے وہیں خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے انتظامی سطح پر ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت جہاں اربوں روپے کی سبسڈی سے سہولت بازاروں کی شکل میں عوام کو سستی اشیاء خوردونوش فراہم کررہی ہے وہیں خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے انتظامی سطح پر ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا گذشتہ 6ماہ کے دوران ذخیرہ اندوزوں کےخلاف 183 کارروائیاں کی گئیں۔ 44 گودام سیل، 17 ایف آئی آرز کا اندراج اور 2,076,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ذخیرہ اندوزوں سے 47 ہزار 627 چینی کے تھیلے، 3ہزار 69چاول کے تھیلے، 40ہزار 920کلو گرام گھی، 1لاکھ 35ہزار 321لیٹر کوکنگ آئل برآمد کیا گیا۔

گذشتہ 6ماہ کے دوران ذخیرہ اندوزوں کےخلاف 183 کارروائیاں کی گئیں۔ 44 گودام سیل، 17 ایف آئی آرز کا اندراج اور 2,076,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ذخیرہ اندوزوں سے 47 ہزار 627 چینی کے تھیلے، 3ہزار 69چاول کے تھیلے، 40ہزار 920کلو گرام گھی، 1لاکھ 35ہزار 321لیٹر کوکنگ آئل برآمد کیا گیا۔