خیبرپختونخواحکومت کوتوانائی منصوبوں میں اربوں روپے نقصان کاانکشاف ،رپورٹ جاری


پشاور خیبرپختونخواحکومت کوتوانائی منصوبوں میں اربوں روپے نقصان کاانکشاف ہوا ہے،آڈیٹرجنرل نے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کردی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ہائیڈروپاورسوات،کوہستان،مردان منصوبوں کی رپورٹ کی تفصیلات جاری کردی گئیں ،رپورٹ کے مطابق منصوبوں میں تاخیرسے 22 ارب سے زائدکانقصان ہوا،ٹھیکیدارکوایڈوانس رقم ادائیگی کے باوجودکام نہ ہوسکا،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ معاہدے کے برعکس ٹھیکیدارکو 16 کروڑروپے زائداداکیے گئے،ہائیڈروپاورمنصوبوں کاٹھیکہ کم نرخ کے بجائے زیادہ میں دیاگیا،2007 میں شروع ہونے والے منصوبے 2017 میں بھی مکمل نہ ہوسکے۔

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ناقص پلاننگ،بجلی کی پیداواراورفروخت نہ ہونے سے نقصان ہوا،بجلی کی پیداواراورفروخت نہ ہونے سے7 ارب 73 کروڑکانقصان ہوا،انتظامی کنٹرول نہ ہونے اورتاخیرسے10 ارب کے اضافی اخراجات ہوئے۔