’دعاگو ہوں کہ آنے والے سال میں سب کو خوشیاں ملیں‘


لاہور  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ میں دعاگو ہوں کہ آنے والے سال میں سب کو خوشیاں ملیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ 2020ءپوری دنیا کیلئے بڑا مشکل رہا ہے اور میں دعاگو ہوں کہ آنے والے سال میں سب کوخوشیاں ملیں۔ علیم ڈار کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کے لوگوں کیلئے میری طرف سے نیک خواہشات ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2020ءپوری دنیا کیلئے ہی پریشان کن ثابت ہوا جس دوران عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس نے دنیا کی صورتحال کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا جس کے باعث ناصرف لاکھوں افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے بلکہ دیگر معاملات زندگی تقریباً رک کر رہ گئے۔