دوران پرواز جہاز میں فنی خرابی۔۔۔۔۔۔پائلٹ نے طیارہ ساحل سمندر پر اتارلیا۔۔ پانی پر جہاز کی لینڈنگ کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا


فلوریڈا (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں جنگ عظیم دوئم کے زمانے کے ایک انجن والے طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہوگئی اور ساحل سمندر پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلوریڈا کے مشہور کوکوا بیچ پر لوگوں کی

بڑی تعداد سمندر میں تفریح کیلئے جمع تھی۔ اس دوان ساحل پر پانی میں نہاتے ہوئے افراد کے سر کے اوپر سے جنگ عظیم دوئم کے زمانے کے ایک انجن والے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی ہوئی جس کے باعث پائلٹ نے جہاز ساحل سمندر پرہی اتارلیا۔ساحل پرتفریح کرتے عوام جہازکی زد میں آنے سے بچ گئے جبکہ پائلٹ بھی محفوظ رہا۔