دورہ جنوبی افریقہ سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہوگیے


لاہور بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل انجری کے سبب دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیم سے باہر ہوگیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریکٹس میچ کے دوران سعود شکیل کی بائیں ٹانگ پر زخم آیا تھا جس کے باعث وہ ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ سعود شکیل کے باہر ہونے کے بعد آصف علی کو قومی ون ڈے ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ آصف علی ٹی 20 ٹیم کا حصہ بھی ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے لیے کل (جمعہ کو) جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم جنوبی افریقہ میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔