دورہ زمبابوے و جنوبی افریقہ: کوچ مصباح الحق کے منتخب کردہ کھلاڑیوں کی چھٹی؟


پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کیلئے 32 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ٹیم کا اعلان چیف سیلیکٹر محمد وسیم نے کیا ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ٹیم سے مصباح الحق کے منظور نظر کھلاڑیوں کی چھٹی کردی گئی ہے۔

لاہور میں پی سی بی کی سیلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد وسیم نے پریس کانفرنس کی اور زمبابوے اور جنوبی افریقہ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

دونوں دوروں کے ٹی ٹونٹی میچز کیلئے بیٹسمین شرجیل خان نے کم بیک کیا ہے جبکہ کراچی گنگز کے ارشد اقبال اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد وسیم جونیئر کو بھی 32 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ سکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عابد علی ، سرفراز احمد، حارث روف ، حسن علی ، شاہین آفریدی ،عمران بٹ اظہر علی، فواد عالم ، سلمان علی آغا ، سعود شکیل ، فہیم اشرف ، محمد نواز ، شاہنواز دھانی ، تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ کی کپتانی بھی بابر اعظم کے حصے میں آئی ہے، باقی کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان) عبداللہ شفیق، فخر زمان ، حیدر علی ، امام الحق ، سعود شکیل، دانش عزیز، فہیم اشرف ، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر ، محمد رضوان ، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) ، حارث روف ، حسن علی ، محمد حسنین ، شاہین شاہ آفریدی ، عثمان قادر شامل ہیں۔

ٹی ٹونٹی کے اسکواڈ میں بابر اعظم(کپتان), شاداب خان (نائب کپتان) حیدر علی ، آصف علی ، محمد حفیظ، محمد رضوان اور سرفراز احمد (وکٹ کیپر) دانش عزیز، فہیم اشرف ، محمد نواز ،محمد وسیم جونیئر ، ارشد اقبال ، حارث روف ، حسن علی ، محمد حسنین ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہے۔