دورہ نیوزی لینڈ، کھلاڑیوں کوگھروں میں رہنےکی ہدایت


پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) شرکت نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے باعث گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

پی سی بی کے میڈیکل پینل نے سپر لیگ میں شرکت نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو دورہ نیوزی لینڈ سے قبل سختی سے کرونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیکل پینل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کھلاڑیوں کو سخت کوویڈ پروٹوکولز کا سامنا ہوگا۔

کھلاڑیوں کو 14روز تک سخت قرنطینہ پریڈ میں ایک دوسرے سے میل جول کی پابندی عائد کی گئی ہےاورالگ الگ گروپس میں رہنا ہوگا۔

پی سی بی کی جانب سے اس دوران کھلاڑٰوں کے 3 کوویڈ ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔