دورہ نیوزی لینڈ کیلئے اعلان کردہ قومی سکواڈ کی کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری

0
45

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ نیوزی لینڈ کیلئے اعلان کردہ قومی سکواڈ کی مقامی ہوٹل میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھی مقامی ہوٹل میں رپورٹ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سکواڈ اور پاکستان شاہین میں شامل سپورٹ سٹاف بھی مقامی ہوٹل پہنچ گیا، دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی جمعہ کی رات ہی لاہور پہنچ گئے تھے اور اب ان سب کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے کورونا ایس او پیز کے پیش نظر کھلاڑی کا لاہور میں ٹیسٹ مثبت آگیا تو اس کو سیریز میں شرکت سے محروم رہنا پڑے گا۔ نیوزی لینڈ پہنچ کر بھی سکواڈ کو 14 روز کا قرنطینہ کرنا ہے، کرکٹرزاورآفیشلز پیر کو علی الصبح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھریں گے۔