دوسرا ٹیسٹ ، دوسرے روز کا کھیل جاری ، اظہر علی اور عابد علی نے زمبابوے کے باولرز کے چھکے چھڑا دیئے


ہرارے پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنا لیے ہیں جس میں عابد علی اور اظہر نے کمال بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے سینچریاں سکور کیں ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر عمران بٹ اور عابد علی نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ، اوپننگ پر آنے والے عمران بٹ زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور دو رنزبنا کر 12 کے مجموعے پر تریپانو کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔ ان کے بعد اظہر علی میدان میں آئے اور عابد علی کے ساتھ مل کر بہترین کھیل پیش کیا ۔ اظہر علی نے 126 رنز کی کی اننگ کھیلی اور شومبا کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے لیکن ٹیم کی پوزیشن مضبو ط کر گئے ۔ ان کے بعد بابراعظم نے میدان سنبھالا لیکن ان کی بیڈ لک رہی اور وہ بھی صرف دو سکور بنان میں ہی کامیاب ہوئے اور 252 رنز کے مجموعے پر آوٹ ہو گئے ۔فواد عالم 5 اور ساجد خان 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔تاہم عابد علی بہترین انداز میں کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔