دکان کا نام کورونا رکھنے سے کاروبار چمک اٹھا

0
47


نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں سالوں پہلے اپنی دکان کا نام کورونا رکھنے والے شخص کا کاروبار اس وبا کے دوران چمک اٹھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری شخص کا دعوی ہے کہ اس نے 7 سال قبلاپنی دکان کا نام کورونا رکھا تھا اور اب اس وبا کورونا وائرس کے دوران اس کی دکان کی فروخت اچانک بڑھ گئی ہے۔کیرالہ کے شہری جارج نے بتایا کہ اس نے 7 سال قبل اپنی دکان کا نام کورونا رکھا تھا اور دکان کا نام رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ لاطینی زبان میں کورونا

کا مطلب تاج ہوتا ہے۔جارج نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ وہ اپنی دکان میں گھر کی تزین و آرائش کا سامان فروخت کرتا ہے۔جارج کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران اس نے دیکھا کہ دکان میں پہلے سے زیادہ کسٹمرز آنا شروع ہوگئے جس سے اس کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔