راحت فتح علی خان ایف بی آر کے ریڈار پر ، خفیہ اکاﺅنٹس کا سراغ مل گیا


لاہور معروف گلوکارراحت فتح علی خان ایک بار پھر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریڈار پر آگئے۔ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاﺅنٹس کا سراغ لگا لیا۔ اکاﺅنٹس میں موجود رقم کی تفصیلات آرٹی او کو بھجو دی گئیں۔

راحت فتح علی خان کے انکم ٹیکس آڈٹ کیلئے دوبارہ کارروائی شروع کردی گئی۔راحت فتح علی خان نے جواب کیلئے 24دسمبر تک کی مہلت مانگ لی۔