رانا ثناء اللہ کیسے کسانوں کو راوی اربن منصوبے کے خلاف اکساتے رہے؟


حکومت کیخلاف ایک اور سازش بے نقاب، اب راناثنااللہ کی راوی ریور منصوبے کے خلاف کسانوں کو اکسانے کی ویڈیومنظر عام پر آ گئی

رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کی تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے اعلان کیے گئے راوی ریور منصوبے کے خلاف کسانوں کو اکسانے کی ویڈیو سامنے آگئی، جس میں وہ کسانوں سے کہہ رہے ہیں وہ لوگوں کو اکٹھا کریں تاکہ کمیٹی بن سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راوی ریور منصوبے کے خلاف رانا ثنا اللہ کی موجودگی میں تیار ہونیوالی سازش بے نقاب ہوگئی ہے، رانا ثنااللہ نے راوی ریور منصوبے کے خلاف کسانوں کو اکسانے کی کوشش کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں راناثنااللہ پوچھتے ہیں کہ حلقہ کس کا ہے، جس پر ایک شخص نے بتایا رانا تنویر کا ہے، رانا ثنا اللہ نے کہا میں ان سے بات کروں گا آپ وہاں لوگوں کواکٹھا کریں تاکہ ایک کمیٹی بن جائے۔


اس فوٹیج میں موجود دوسرا شخص نے کہتا ہے کہ رانا صاحب ہم ن لیگ کے ساتھ ہیں مقدمے بھگتے ہیں، ہم تو یہ جانتے ہیں زمین نہیں دینی، رانا تنویر ہمارے ساتھ ہیں، حکومتی اہلکاروں نے ہم پر مارپیٹ کی ہے اورایف آئی آر بھی ہوئی ہیں۔ اس شخص نے دھمکی دی کہ قبضہ کیا تو حکومت کیساتھ جو کچھ ہوگا مثال بن جائے گی۔

راناثنا اللہ نے مکالمے میں کہا ملک پرویز کو چاہیے زمین پر قبضے سے پہلے کچھ کرے، جس پر ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا تھا کہ رانا صاحب آپ کو وہاں آنا پڑے گا ہماری رہنمائی کریں۔

اس سے قبل بھی صدرمشرف اور سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف بھی راوی ریور منصوبہ شروع کرنے کی کوشش کرچکے ہیں تاہم اب موجودہ حکومت نے اعلان کیا ہے تو مسلم لیگ ن نے رخنہ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔