رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا


پشاور مر کزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک سن 1442 ہجری کے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے ۔پشاور میں چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔زونل کمیٹیوں کی جانب سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد مولانا عبد الخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں کئی مقامات پر مطلع صاف تھا اور چاند کے حوالے سے شہادتیں موصول ہوئیں،اسلام آباد ،بدین ،سوات ،ما لا کنڈ ،لاہور ،کراچی سمیت دیگر علاقوں سے چاند دیکھے جانے کی شہادتیں موصول ہوئیں ،کل پہلا روزہ ہو گا ،رمضان المبارک کی آمد پوری قوم کو مبارک ہو ۔واضح رہے کہ پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد 17سال بعد کیا گیا ۔