رمضان میں عمران خان کس وقت ورزش کرتے ہیں؟ عوام سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتادیا


اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ رمضان میں ورزش ہمیشہ روزہ کھولنے سے پہلے کرتا ہوں اور وہ سب کو کرنی چاہئے ۔

ٹیلی فون پر شہری کے سوال’رمضان میں آپ کسی وقت ورزش کرتے ہیں ‘کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ رمضان میں ورزش ہمیشہ روزہ کھولنے سے پہلے کرتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ ورزش کے بغیر روزہ رکھنا کا مطلب ہے کہ آپ رمضان کو ضائع کررہے ہیں ،وزیراعظم نے کہاکہ اگرآپ صحیح معنوں میں روزہ رکھیں تو آپ کو رمضان کے بعد بھی دماغی اور جسمانی طاقت ملنی چاہئے۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ کورونا کے دوران ایک سال احتیاط کی نہ کسی شادی میں گیانہ کسی ریسٹورنٹ میں گیا،سینیٹ کے الیکشن میں مجھ سے غلطی یہ ہوگئی کہ احتیاط نہیں کی جس کی وجہ سے کورونا کاشکار ہوگیا،ان کاکہناتھا کہ اگروائرس پھیپھڑوں میں چلاجائے تو اس کا بڑانقصان ہوتاہے،ان کاکہناتھاکہ کورونا کی تیسری لہر کے دوران ہمیں ماسک ضرور پہنناچاہئے،اگرکورونا پھیل گیاتوہمیں لاک ڈاﺅن لگانا پڑے گا جو ہم برداشت نہیں کرسکیں گے ۔