رواں ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ، محکمہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی


اسلام آباد محکمہ شماریات نے رواں ہفتے مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی میں اعشاریہ 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں دو روپے کمی ہوئی۔حالیہ اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح18.43 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ 13 کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں27 روپےسے زائدکا اضافہ ہوا جبکہ آلوکی قیمت 3 روپے87 پیسےاضافے کے بعد 43 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، اسی طرح ٹماٹرکی قیمت 3 روپے 33 پیسے اضافےسے48 روپےفی کلو تک پہنچ گئی۔ادارۂ شماریات کے مطابق دودھ،گھی، مٹن، خوردنی تیل، دہی اور کیلے بھی مہنگےہوئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ لہسن، انڈے، آٹا، دال ماش، دال مسور اور ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔