روس کے طیارے کی بغیر اجازت پاکستان کی فضائی حدود میں داخلے کی کوشش لیکن پھر پاکستان نے کیا کیا ؟ بڑی خبر


لاہورایئر ٹریفک کنٹرول نے روسی مال برادر طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیاہے کیونکہ داخلے سے قبل پیشگی اجازت نہیں لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ ذرائع کا کہناہے کہ روسی کارگو طیارے نے تھائی لینڈ کے شہر ”ریانگ “ سے جارجیا کے شہر ” تبلیسی “ جانے کیلئے پرواز بھری اور پانچ گھنٹے 21 منٹ کا سفر طے کرنے کے بعد بھارتی شہر لدھیانا پہنچا جس کے بعد اسے مزید تین گھنٹے اور 44 منٹ کا سفر طے کر کے جارجیا جانا تھا لیکن لاہور ایئر پورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول نے اسے فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں دی جس کے باعث طیارہ مسلسل تیس منٹ تک لدھیانا پر 30 منٹ تک چکر کاٹتارہا ۔ طیارہ تیس منٹ انتظار کے بعدتھائی لینڈ کیلئے رواپس روانہ ہو گیا ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر ٹریفک کنٹرول کے اراکین کی بروقت کارروائی پر تعریف کی ہے اور کہاہے کہ اچھی کارکردگی پر تمام افراد کو اعزازی سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں گے ۔