روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے فنڈز ایک بلین ڈالر کو عبور کر چکے ہیں ،وزیر اعظم


اسلام آباد aوزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے فنڈز ایک بلین ڈالر کو عبور کر چکے ہیں ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ اہم سنگ میل عبور کرنے پر بینکوں کی کاوشوں کوبھی سراہتا ہوں ۔

وزیر اعظم نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے اعداد و شمار سے متعلق چارٹ بھی ٹویٹر پر شیئر کیا ۔