رینٹل پاور کیس : احتساب عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا


اسلام آباد : احتساب عدالت میں راجہ پرویز اشرف اور دیگر کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے نیب اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

رینٹل پاور کیس کی سماعت کے موقع پر سابق سیکرٹری شاہد رفیع کی بریت کی درخواست پر فریقین نے دلائل مکمل کرلیے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، ذرائع کے مطابق احتساب عدالت24جنوری کو شاہد رفیع کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔

نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور وکیل شاہد رفیع عدالت میں پیش ہوئے، نیب نے اپنے دلائل میں شاہد رفیع کی بریت کی مخالفت کردی۔

قومی احتساب بیورو کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں بریت مسترد کی جائے، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت24 جنوری تک ملتوی کردی۔