ریپ کے مجرموں کو نامرد کرنے کی وزیراعظم کی تجویز پر سوشل میڈیا پر تبصرے

0
54


وزیراعظم عمران خان نے عادی ریپ مجرمان کو نامرد بنانے کی تجویز دے دی، عمران خان کہتے ہیں ایسے مجرموں کو تو چوک پر لٹکانا چاہیے۔ یہ بات کی تو کہا گیا عالمی سطح پر اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔ یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو دیا گیا جی ایس پی پلس اسٹیٹس متاثر ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس تجویز پر سوشل میڈیا ،سیاسی ومذہبی حلقوں،سول سوسائٹی میں تبصرے کئے جارہے ہیں، اکثریت نے وزیراعظم کی اس تجویز کو سراہا ہے،ٹوئٹر پر کیمیکل کیسٹریشن ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے،

اس پر سیاست ڈاٹ پی کے نے بھی عوام سے انکی رائے پوچھی ، جس پر لوگ اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں

ایک صارف نے ڈرامہ ارطغرل کے مناظر کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کیسٹریشن کے بجائے واحد حل مجرموں کا سرقلم کرنا ہے۔

ایک اور صارف نے وزیراعظم کی کیسٹریشن کی تجویز کو سراہتے ہوئے لکھا کہ پھانسی پر لٹکانے سے بہتر سزا ہے یہ۔

تھینک یو پرائم منسٹر کے ٹرینڈ پر بھی وزیراعظم کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے،ریپ کے ملزمان کو نامرد بنانے کی تجویز کو سراہا جارہاہے۔

LEAVE A REPLY