زیتون کی شجر کاری کا آغاز،اسے کہاں درآمد کیا جا سکے گا؟وزیراعظم عمران خان نے بتا دیا


وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ میں زیتون کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی ہے، دوسرا چیلنج غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا ہے جبکہ تیسرا چیلنج نوجوانوں کو نوکریاں دینا ہے۔


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج بن چکی ہے، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔ جب حکومت ملی تو پاکستان کا مالیاتی خسارہ تاریخی تھا۔


وزیر اعظم عمران خان کو شجر کاری مہم سے متعلق دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیتون کی فروغ 10 بلین ٹری پلان کا حصہ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا زیتون کی شجر کاری مہم سے متعلق کہنا تھا کہ یہاں کاشت ہونے والے زیتون کو دنیا بھر میں برآمد کیا جا سکتا ہے، 10 ارب درخت لگانا ہمارا چیلنج ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ زیتون کی شجرکاری 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ ہوگی، پروگرام کے تحت ملک بھر میں موزوں مقامات پر زیتون کی شجر کاری کی جائے گی۔