ساؤتھ افریقن آل راؤنڈر جیک کیلس کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں اہم ذمہ داری مل گئی


لندن ساؤتھ افریقن آل راونڈر جیک کیلس کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔جیک کیلس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے دوران بیٹنگ کنسلٹنٹ کے فرائض سرا نجام دیں گے۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم اگلے ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔جیک کلیلس اور برطانوی کرکٹ بورڈ میں گزشتہ ماہ نئی ذمہ داری کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی ،معاملات طے پانے کے بعد جیک کیلس کو اہم ذمہ داری سونپی گئی۔