سابق بھارتی کرکٹر اور سیاسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو کا جلد دورہ پاکستان متوقع
تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ممتاز سیاسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان میں ہونے والے انٹرنیشنل کبڈی مقابلوں کے موقع پر پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور کا اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ننکانہ صاحب انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ اور کرتار پور راہداری میں مقابلے ہوں گے اور دونوں ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مقابلوں میں مدمقابل آئیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی کبڈی ٹیم کے ساتھ سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی آئیں گے، بھارتی ٹیم روزانہ مقابلے کے بعد اپنے ملک کو واپس چلے جایا کرے گی اور پھر اگلے روز دوبارہ واپس آئے گی، اس سلسلے میں دونوں ملکوں کی کبڈی فیڈریشنز میں بھی معاملات طے پا چکے ہیں۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران رانا سرور کا بتانا تھا کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کبڈی کے ایونٹس تاحال بند ہے، اس کے باوجود پاکستان کبڈی فیڈریشن قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہونے والا اشیاء کپ اور کبڈی ورلڈ کپ پاکستان کو الاٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوستوں میں سمجھے جاتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں وہ خصوصی طور پر شریک ہوئے جبکہ کرتاپور راہداری کی تقریب میں بھی انہیں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.