سانحہ بلدیہ فیکٹری ، عدالت نے 8 سال بعد تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا8سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے رحمان بولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنا دی ، نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے ایم کیوایم رہنمارئوف صدیقی ،ادیب خانم،علی حسن قادری کو عدم شواہدپربری کر دیا ہے ۔یاد ر ہے کہ 11 ستمبر 2012 کو کراچی کی بلدیہ فیکٹری کو کیمیکل ڈال کر آگ لگا دی گئی تھی، جس میں 262 مزدور زندہ جل گئے، 50 سے زائد افراد جھلسنے سے زخمی ہوئے تھے ۔کیس 8سال تک چلتا رہا ، کل 400گواہان کے بیان ریکارڈ کئے