سانحہ مچھ کیخلاف شہر قائد میں دھرنے، ٹریفک متاثر،موٹرسائیکلیں نذر آتش


سانحہ مچھ کیخلاف شہرقائد میں بھی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے،مرکزی دھرنا نمائش چورنگی پردیا جارہاہے، جبکہ دیگر پچیس سے زائد مقامات بھی دھرنوں کی لپیٹ میں ہیں۔

ناتھا خان،اسٹار گیٹ،کامران چورنگی،جوہرموڑ،صفورا چورنگی،ابوالحسن اصفہانی روڈ، نیپا چورنگی پل، سمامہ ،ملیر پندرہ، پاور ہاؤس چورنگی،انچولی، فائیو اسٹار چورنگی سمیت دیگر مقامات پردھرنے جاری ہیں۔

ٹاور، عائشہ منزل، ناظم آباد 7 نمبر، ناظم آباد 1 نمبر، اسٹیل ٹاؤن چوک، کورنگی ڈھائی نمبر ،سرجانی کے ڈی اے فلیٹ، شاہ فیصل کالونی پل، ضیاالدین چورنگی، ناگن چورنگی اور پیپلز چورنگی پر بھی احتجاج کیا جارہا ہے،راستے بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


شاہراہ فیصل اور گلستان جوہر کے راستے بند ہونے سے ائیرپورٹ آنے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،ایم جناح روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے،کورنگی کراسنگ اور سخی حسن پر بھی احتجاج کے باعث سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

دوسری جانب ڈرگ روڈ پر بھی سانحہ مچھ کیخلاف احتجاج جاری ہے، مظاہرین اورشہریوں میں جھڑپیں ہوئیں، مشتعل افراد نے متعدد موٹرسائیکلوں کو آگ لگادی،،مشتعل افراد نے شہریوں کو مارا پیٹا اور ان کی موٹر سائیکلوں کو بھی جلادیا۔